• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار عمران اشرف نے نکاح کے تین سال مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ کرن عمران کیلئے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

اداکار عمران اشرف نےاپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک خوبصورت یادگار تصویر شئیر کی ہے۔

عمران اشرف نےتصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نکاح کی سالگرہ مبارک ہو۔‘


انہوں نے نکاح کی خصوصیت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے سنا تھا کہ نکاح کی پاکیزگی مرد کا نصیب بدل دیتی ہے، 100فیصدیہ بات سچ ہے۔‘

عمران اشرف نے مزید لکھا کہ ’میری بیوی کا قدم اکیلا میرے گھر نہیں آیا بلکہ بہت سا نصیب ساتھ لایا ہے، ماشااللّٰہ۔‘

اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اداکارعمران نے لکھا کہ ’تمہاری محبت، خیال کرنے اور بیٹے روہم کے لیے شکریہ۔‘

دوسری جانب اداکار عمران اشرف کی اہلیہ کرن عمران نے بھی بہت خوبصورت الفاظ میں شوہر سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمران اشرف کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت یادگار تصویر شیئر کی۔


کرن نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ساری عمر کی غزلیں اک انسان پر واریں گے، بوڑھے ہو کر بھی دھیمے لہجے میں تیرا نام پکاریں گے۔‘

کرن نے عمران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری زندگی کے گزرے تین اور آنے والے سالوں کو خوبصورت بنانے کا شکریہ، نکاح کے تین سال مبارک ہو آپ کو شوہر صاحب۔‘

واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف نے 5 مئی 2018ء کو کرن اشفاق حسین ڈار سے نکاح کیا تھا جو کہ بطور ماڈل پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

تازہ ترین