• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجر، اورنگی اور محمود آباد نالوں کی تشکیل نو کیلئے طویل مدتی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی ہے کہ وہ تین بڑے نالوں گجر، اورنگی اور محمود آباد کی تمام ڈسٹری بیوٹریز کی بحالی اور تشکیل نو کے لئے طویل مدتی منصوبہ تیار کریں لیکن مختصر مدت میں مناسب صفائی ستھرائی کی جائے، ڈسٹری بیوٹریز کی مناسب صفائی آئندہ مون سون کے سیزن سے پہلے شروع کی جانی چاہئے،یہ ہدایت انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں صوبائی کوآرڈی نیشن اینڈ امپلی مینٹیشن کمیٹی (پی سی آئی سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی ،کمشنر کراچی کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ زیادہ تر تجاوزات پر لوگوں کو اسٹے آرڈرز مل چکے ہیں اور اس سے بڑے نالوں کی اوور ہالنگ کے عمل میں رکاوٹ پڑ سکتی ہے،اجلاس کے آغاز میں تین اہم نالوں ، محمود آباد ، گجر اور اورنگی سے تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کو بتایا گیا کہ محمود آباد نالے سے تجاوزات کو ختم کردیا گیا ہے، نالے کے دونوں اطراف تعمیر کردہ تمام 238 یونٹس کو ہٹا دیا گیا ہے اور متاثرہ افراد کو معاوضے کے چیک دئے گئے ہیں، گجر نالے کے دونوں اطراف قائم 3957 تجاوزات 12.85 کلومیٹر پر موجود ہیں،12.85 کلومیٹر میں سے بائیں کنارے کا 9.5 کلومیٹر صاف ہوچکا ہے اور 3.35 کلومیٹر ابھی باقی ہے باقی 3.65 کلو میٹر کو عید کے بعد صاف کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جہاں تک معاوضے کے چیکوں کا تعلق ہے 3587 میں سے 2190 چیک متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کردیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین