• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعطیلات کے دوران کے ایم سی کے تمام اسپتال کام کرتے رہیں گے، ایڈمنسٹریٹر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عیدالفطر اور تعطیلات کے دوران کے ایم سی کے زیر انتظام تمام اسپتال بدستور کام کرتے رہیں گےتاہم پارکس، چڑیا گھر، سفاری پارک، اسپورٹس کمپلیکسز اور دیگر تفریحی مقامات حکومت کی ہدایات کے مطابق بند رہیں گے اور شہریوں کا داخلہ ممنوع ہوگااس بات کا فیصلہ ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا، ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف موجود رہے گا اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مزید افسران اور عملے کو طلب کیا جاسکے گا، اسی طرح محکمہ فائر بریگیڈ، ریسکیو یونٹ اور دیگر ایمرجنسی ڈیوٹی پر تعینات افسران و عملہ اپنے فرائض انجام دیتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ کوویڈ۔ 19 کے اثرات کم کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ شہری تہوار کے موقع پر احتیاط سے کام لیں تاکہ اپنے آپ کو اور دوسرے شہریوں کو اس موذی مرض سے بچایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ وہ عملہ جو چڑیا گھروں میں جانوروں کو خوراک دینے اور پارکوں میں درختوں اور پودوں کی آبیاری اور حفاظت پر مامور ہے وہ اپنے فرائض بدستور انجام دیتا رہ ے گا ، کے ایم سی کے قبرستانوں میں عید کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے شہری ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دیں۔

تازہ ترین