• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس وحدت مسلمین کے تحت یوم القدس پر آج احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی و دیگر رہنماؤں نے پریس کلب میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ القدس مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر ہے،مسئلہ فلسطین تاریخ کے سنگین دور سے گزر رہا ہے، اس عنوان سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں یکجہتی فلسطین اور عالمی یوم القدس کی مناسبت سے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ایم ڈبلیو ایم سندھ کی جانب سے جمعتہ الوداع یکجہتی فلسطین اور یوم القدس کے حوالے سے سندھ بھر میں جمعہ اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے ا و رریلیاں نکالی جائیں گی شہر قائد میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر منعقد کیا جائے گا،رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے عزاداروں کے خلاف متعصبانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت گرفتار افراد کو رہا کرے،انہوں نے کہا کہ حکومت جمعۃ الوداع یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے ۔

تازہ ترین