• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کے سول ورکس کا کنٹریکٹ ایوارڈ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) واپڈانے تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کے سول ورکس کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا، کنٹریکٹ کی مالیت 35 کروڑ 46 لاکھ ڈالر ہے ، کنٹریکٹ پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا کو انٹر نیشنل بڈنگ کے بعد دیا گیا ہے،معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب جمعرات کو واپڈامیگا ہائیڈل کمپلیکس میں ہوئی، چیئرمین واپڈا نے کہا کہ منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پانچویں توسیعی منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد اعظم جوئیہ نے واپڈا جبکہ پی سی سی سی ایل کے پاکستان میں ایگزیکٹو نمائندے لنگ جیان کےنے پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر ) مزمل حسین ،ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین اور ٹاسک ٹیم لیڈر ڈاکٹر ریکرڈ لائیڈن، ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر، ممبر واٹرعبدالظاہر خان درانی، ممبر پاورجمیل اختر، متعلقہ جنرل منیجرز اور کنسلٹنٹس کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔

تازہ ترین