• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 41دکانیں سر بمہر

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)کورونا ایس او پیز اور گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن میں چھاپوں میں چار لاکھ65ہزارروپے کے جرمانے کئے گئے ،ایک ریسٹورنٹ اور40دکانیں و مال سیل کئے گئے۔ تین ایف آئی آرز کرائی گئیں۔ڈویژنل ذرائع کے مطابق ڈویژن بھر میں666چینی کی دکانوں کو چیک کیا گیا 50پر خلاف ورزی پائی گئی۔ایک لاکھ 12ہزارپانچ سو روپے کے جرمانے کئے گئے۔ گراں فروشی کے خلاف ایک ہزارچار سو59چھاپے مارے گئے،دو لاکھ52 ہزا رپانچ سوروپے کے جرمانے کئے گے۔کورو نا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاض صفدر سکندری نے پیرودھائی، بوکرہ روڈ، صادق آباد،کری روڈ، چھتری چوک اور دیگر علاقوں میں کریک ڈائون کےدوران کپڑے اور بیکریوں کی27دکانیں سیل کیں،دو ایف آئی آرز کرائیں۔ ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نوشین اسرار نے پولیس سٹیشن ویسٹریج اور نصیر آباد کے مختلف علاقوں میں کورونا ایس او پیز، لاک ڈاؤن کے اوقات اور سماجی فاصلہ کی خلاف کرنے پر 13دکانوں اور ایک ریسٹورنٹ کو سربمہر کر دیا جبکہ ایک ایف آئی آر درج کرائی اور تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔
تازہ ترین