• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 23کارکنوں کی ضمانت

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کی دو عدالتوں نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 23کارکنوں کی درخواست ضمانتیں منظور کرلیں، ان کیخلاف دہشت گردی سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کےجسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 9ملزمان کی درخواست ضمانت پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں پر منظور کی جبکہ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس محمد وحید خان پرمشتمل ڈویژن بنچ نے چودہ ملزمان کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے اور دو شخصی ضامنوں پر منظور کی۔ ملزمان کی طرف سے سجاد اکبر عباسی ، یاسر محمود کھوکھر اور وسیم انور بھٹی نے پیروی کی۔ راولپنڈی کے تھانہ سٹی کی پولیس نے حفیظ الرحمان، حبیب الرحمان، محمد یاسین، عبدالسلام، عابد حسین، سائیں محمد نصیر، باسط خورشید، محمد ارشد، محمد اسرار، حافظ محمد اویس اور اظہر محمود جبکہ تھانہ وارث خان کی پولیس نے محمد اسحاق، محسن عبداللہ، قاری شفیق الرحمان، جاوید اختر عباسی، قاسم نواز، قاری شیراز احمد، محمد ساجد، محمد افتخار، انیس الرحمان اور احتشام بشیر کیخلاف ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، املاک کو نقصان پہنچانے اور نقص امن سمیت دہشت گردی جیسے الزامات کے تحت مقدمات درج کئے تھے۔
تازہ ترین