• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ناقص کارکردگی اور عوامی شکایات پر تین ایس ایچ اوز معطل کردیئے گئے جبکہ دو ڈی ایس پیز کا باہمی تبادلہ کر دیا گیا۔ ترنول کےمعطل ایس ایچ او رشید گجر کی جگہ انسپکٹر اسد کو کو ایس ایچ او ترنول ، تھانہ رمنا کے معطل ایس ایچ او سب انسپکٹر نوراللہ کی جگہ اسی تھانے کے سب انسپکٹر اطہر زمان کو قائم مقام ایس ایچ او ،تھانہ انڈسٹریل ایریا کے معطل ایس ایچ اومحمد اقبال گجر کی جگہ ریسکیو ون فائیو سے سب انسپکٹر عدیل شوکت علی کو ایس ایچ او لگا دیا گیا۔ تھانہ کراچی کمپنی کے ایس ایچ او بلال احمد کو تبدیل کر کے سب انسپکٹر محمد آصف کو ایس ایچ او ، ایس ڈی پی او مارگلہ ملک عابد کرام کو تبدیل کرکے ایس ڈی پی او کورال جبکہ کہ رورل سرکل کے ڈی ایس پی انو سٹی گیشن محمد بشیر کو مارگلہ سرکل کا ایس ڈی پی او لگا دیا گیا ۔
تازہ ترین