• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت یورپین یونین کی قرارداد تسلیم کرنےکی پابند نہیں،غلام سرور خان

ٹیکسلا(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ موجودہ حکومت یورپین یونین کی قرارداد تسلیم کرنے کی پابند نہیں اور اس سلسلے میں او آئی سی میں جانے کا فیصلہ ہوچکا ہے، عمران خان کا عقیدہ ختم نبوت بارے واضع موقف ہے جونہ صرف تحریک انصاف کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کی آواز ہے۔ان خیالات کا اظہارنے انہوں نے گزشتہ روز ٹیکسلا بارکے عہدیداران میں حکومت پنجاب کی جانب سے دس لاکھ روپے کا چیک دینے کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی منصور حیات خان،رکن پنجاب اسمبلی عمار صدیق خان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین