بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے وائس چانسلر انجینئر احمد فاروق بازئ اور ممبر ہائر ایجوکیشن کمیشن کو چیئرمین وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن نامزد کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم کے نوٹیفیکشن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق چیرمین کا عہدہ خالی رکھا جائے گا۔ لہذا عدالت کے احکامات برقرار رہنے تک نئے چیرمین کی تقرری نہیں کی جائے گی چناچہ کنٹرولنگ اتھارٹی نے انجینئر فاروق احمد بازئ کو چیرمین ایچ ای سی نامزد کردیا ہے تاہم نوٹفیکشن پر عمل درآمد عدالتی منظوری سے مشروط کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو وفاقی حکومت نے 26 مارچ کو ایک آرڈیننس کے زریعے اس وقت ہٹادیا تھا جب ان کی مدت مکمل ہونے میں ایک سال کا عرصہ باقی رہ گیا تھا۔
طارق بنوری نے سندھ ہائیکورٹ میں اس اقدام کو چیلنج کردیا تھا جس پر عدالت نے نئے چیرمین کی تقرری کو روکتے ہوئے مقدمہ کی سماعت شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال جولائ میں ایچ ای سی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل بھی ریٹائر ہوجائیں گی۔