• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پر سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں: فواد چوہدری


وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ ہو گا، ہم مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

سعودی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے سعودی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان دونوں ممالک میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ سے متعلق گفتگو کریں گے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ وزیرِ اعظم سپریم کوآرڈینیشن کونسل اور اقتصادی شراکت داری پر بھی گفتگو کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ایران سعودی عرب تنازع کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔


وزیرِ اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ ممالک کو ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سعودی ولی عہد کے بیان کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان اپنا کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین