• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے مشہور گلوکار و اداکار علی ظفر کا خوبصورت نعتیہ کلام ’بلغ العلٰی بکمالہ‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا ہے۔

گلوکار علی ظفرکے اس نعتیہ کلام کی 9 منٹ 13 سیکنڈ کی ویڈیو کو ان کے یوٹیوب چینل پر اب تک 1 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ علی ظفر کا یہ خوبصورت نعتیہ کلام اس وقت آن لائن ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نعتیہ کلام شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ امید ہے کہ اس کو سننے کے ساتھ آپ کے دل کو سکون آئے گا جِسے پڑھتے وقت میرے ساتھ ہوا۔


علی ظفر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نعتیہ کلام کو ہزاروں لوگ دیکھ اور سن کر پسند کرچکے ہیں جبکہ مختلف لوگ اس کلام کو انٹرنیٹ پرشیئر بھی کر رہے ہیں اور وہاں بھی اسے سراہا اور سنا جارہا ہے۔

تازہ ترین