• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعمان اعجاز کا سنبل شاہد کے انتقال پر اظہارِ افسوس

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز کی جانب سے سوشل میڈیا پر سینئر اداکارہ سُنبل شاہد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

اداکار نعمان اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ سنبل شاہد کی ایک یادگار تصویر شئیر کی ہے۔


نعمان اعجاز نےسنبل شاہد کی یادگار تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰہ پاک سنبل آپا کے درجات بلند کرے۔ آمین۔‘

واضح رہے کہ معروف ٹی وی اداکارہ سنبل شاہد کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز انتقال کرگئی تھیں۔

سنبل شاہد کی بہن بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا وائرس ہوا تھا جس کے بعد سے وہ لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

تازہ ترین