• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 9 سے 16 مئی تک نئی پابندیوں کا حکم نامہ جاری


سندھ حکومت کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے کورونا ایس اوپیز کے تحت 9 سے 16مئی تک نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں  تمام سیاحتی تفریحی مقامات عید تعطیلات  کے دوران بند رہیں گے اور شہریوں کی نقل وحرکت محدود رہے گی۔

سندھ میں لگائی گئی نئی پابندیوں کے مطابق سندھ بھر میں ریسٹورنٹ کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی جبکہ انٹر سٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 16مئی تک بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ  میں آج اور کل کاروبار کھلا رہے گا جبکہ  اتوار سے کاروبار بند ہوگا۔

تازہ ترین