• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ مکرمہ میں لاکھوں نمازی جمعۃ الوداع ادا کرنے مسجد الحرام پہنچ گئے۔

یہ لاکھوں نمازی جمعۃ الوداع کی ادائیگی کے لیے ویکسی نیشن کے بعد اجازت ناموں کے ہمراہ ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ مسجد الحرام پہنچے ہیں۔

اجازت نامے کے بغیر مسجد الحرام آنے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مسجد الحرام کے صحنِ مطاف میں زائرین کی رہنمائی کرنے والوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔


یہ زائرین نمازِ جمعہ، افطار، مغرب، عشاء اور تہجد کی نمازیں بھی حرم شریف میں ادا کریں گے۔

تازہ ترین