• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’کرش‘ کیلئے پہلا انتخاب کونسی اداکارہ تھیں؟

یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگی کہ راکیش روشن کی فلم کرش میں اداکارہ امریتا راؤ فلمساز کا پہلا انتخاب تھیں اور انھیں اس کی پیشکش بھی کی گئی، لیکن پریانکا چوپڑا نے بلآخر یہ رول حاصل کیا۔

واضح رہے کہ امریتا نے کئی اچھی فلموں جن میں کہ عشق وشق، مستی اور میں ہوں نا شامل ہیں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کرش سیریز فلموں کے  حوالے سے کوئی دو رائے نہیں ہے کہ پریانکا چوپڑا جونس اور ریتک روشن نے بہترین اداکاری کی جبکہ دونوں کا مزاج بھی کافی ملتا جلتا نظر آیا۔ 

تاہم راکیش اور ان کے بیٹے ریتک روشن نے جب  کرش سیریز کی پہلی فلم کاسٹ کا انتخاب شروع کیا تو انکی خواہش تھی کہ وہ اس فلم کے لیے امریتا رائو کو لیں۔ اور اس حوالے سے امریتا سے بات چیت بھی ہوئی اور ریتک روشن انکے پاس آئے فوٹو سیشن بھی ہوئے۔

تاہم دونوں کے مزاج یا کیمسٹری میں کافی فرق نظر آیا، جس کے نتیجے میں امریتا اس پروجیکٹ سے نکل گئیں۔

انہیں دنوں ایک بڑے بھارتی میڈیا ادارے سے بات چیت کے دوران امریتا نے کہا تھا کہ میری اور ریتک کی ملاقات اور فوٹو شوٹ ہوئے لیکن ہمارا مزاج آپس میں نہیں ملتا تھا اور ریتک کو میں ان کے مقابلے میں کافی کم عمر نظر آئی اور مجھے کرش کا چانس کھونے کا کوئی خاص افسوس بھی نہیں تھا۔


اسکی وجہ یہ ہے کہ میں تقدیر پر کامل یقین رکھتی ہوں۔ اور یقینی طور پر میں خوش قسمت ہوں کہ راکیش روشن، ریتک اور سوزین سب میری فلمیں پسند کرتے ہیں اور میں ان کے خاندان کی پسندیدہ اور ترجیحی اداکارہ ہوں یہ سب کچھ اسلیے بھی اچھا لگتا ہے کہ یہ خاندان ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں بناتا ہے۔

عجیب بات یہ ہے کہ کئی اچھی فلموں میں کام کے باوجود امریتا اب تک ریتک یا راکیش کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام نہیں کرسکی ہیں۔

تازہ ترین