• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا بحران: آسٹریلیا کا بھارت میں پھنسے اپنے شہریوں کو واپس بلانے کا فیصلہ

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا آئندہ ہفتے کورونا وائرس کے تباہ کن بحران سے دوچار بھارت میں پھنسے اپنے شہریوں پر وطن واپس آنے کی عائد پابندی اٹھا لے گا۔

ایک غیر ملک خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ کورونا کے پھیلاؤ سے بری طرح متاثرہ بھارت سے آنے والے افراد کو آسٹریلیا  میں داخلے پر پانچ برس قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

موریسن نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے جو قواعد لاگو کیے تھے وہ انتہائی موثر ثابت ہوئے ہیں، ہمیں ایسا کرنے کی ضرورت تھی اور یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا تھا تاکہ یہاں آسٹریلیا میں کووڈ 19 کی تیسری لہر سے بچا جا سکے۔


مسافروں کے لیے اپنا کورونا وائرس کا منفی ٹیسٹ دکھانا ضروری ہوگا جبکہ 14 دن تک خود کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنے کے اصول کی پابندی کرنا ہوگی۔

تازہ ترین