• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں کورونا وائرس نے دہشت کے پنجے گاڑ دیئے ہیں، اور آج بھارت بھر میں 4 لاکھ نئے کیس سامنے آگئے۔ جبکہ 3915 اموات ہوئی ہیں۔

ادھر بھارت میں بدترین حالات کےباوجود ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہے۔

احمد آباد کے ایک مندر میں خواتین کا بڑا اجتماع ہوا۔ جس میں نہ ماسک پہنا گیا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا۔

دوسری جانب نیپال میں بھی بھارت کی طرح بڑی تباہی کا خطرہ ہے۔ نیپال میں یومیہ کیسوں کی شرح 47 فیصد ہوگئی ہے۔



بھارت میں ایک ہفتے میں کورونا کے 15 لاکھ 70 کیسز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ بھارت کے گنجان آباد شہروں میں پھوٹنے والی وبا دور دراز کے علاقوں میں بھی پھیل گئی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو دلی کو روزانہ 700 ٹن مائع آکسیجن فراہم کرنے کا حکم دےدیا ہے۔

تازہ ترین