• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک مرتبہ میت پر رونے کیلئے 5لاکھ روپے کی پیشکش ہوئی تھی، چنکی پانڈے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)شوبز شخصیات کو شادیوں اور دیگر تقریبات میں مدعو کرنا معمول کی بات ہے جس کے لیے انہیں معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے تاہم بولی وڈ اداکار چنکی پانڈے کو ایک مرتبہ میت پر رونے اور بین کرنے کے لیے 5 لاکھ بھارتی روپے کی پیشکش ہوئی تھی۔ایک انٹرویو میں چنکی پانڈے نے بتایا کہ 2009 میں انہیں ایک بزنس مین کے انتقال پر اس کے گھر والوں نے رابطہ کیا ۔چنکی کے مطابق وہ لوگ چاہتے تھے کہ میں مرحوم کی آخری رسومات میں شریک ہوں اور تھوڑا رونا دھونا بھی کروں، کیونکہ وہ میری شرکت سے اپنے قرض داروں کو یہ تاثر دینا چاہتے تھےکہ انہوں نے کسی فلم میں سرمایہ لگا رکھا ہے جس کی ریلیز کے بعد وہ تمام قرض لوٹا دیں گے۔اداکار نے بتایا کہ میں نے تو فوراً اس پیشکش سے انکار کردیا تاہم پھر فیملی کی حالت دیکھ کر مجھے ترس آگیا اور میں نے ایک اور اداکار کو وہاں بھیج دیا، تاہم چنکی پانڈے نے اس اداکار کا نام نہیں بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ اخلاقی طور پر مجھے اس اداکار کا نام بتانے کی اجازت نہیں، وہ شخص میرے بجائے بڑی آسانی سے چلا گیا تھا، آخر ایک جگہ بت بن کرکھڑے ہونےکے لیے 5لاکھ روپے کی رقم کم نہیں ہوتی۔چنکی پانڈے نے 5لاکھ میں سے کمیشن لینے سے متعلق انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایک اداکار کی حیثیت سے میں آخری رسومات میں نہیں بلکہ فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں۔

تازہ ترین