ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ امبر لاک ڈاؤن اور پابندیوں سے تھک گئی ہیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی کردیا۔
35 سالہ امبر ہرڈ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے تاثرات کا اظہار کیا اور لکھا کہ اب بنا ماسک باہر سفر کرنے کا انتظار نہیں ہوتا۔
اداکارہ کی تصویر کو ان کے اکاؤنٹس پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور کئی تعریفی کمنٹس بھی لکھے۔