• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری، ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے پر دکانداروں کا احتجاج، پولیس کی ہوائی فائرنگ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لیاری کلاکوٹ میں پولیس کی جانب سے دکانیں بند کروانے پر دکاندار مشتعل ہوگئے اوران کا پولیس سے جھگڑا ہوگیا جس پر پولیس نے ہوائی فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق ایس او پی کے تحت دکانیں بند کروائی جارہی تھیں، دکانداروں نے بند کرنے سے انکار کیا۔ واقعہ کے بعد دکانداروں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا تاہم بعد ازاں مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور منتشر ہو گئے۔

تازہ ترین