• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بغدادی تھانے کی حدود نیا آباد میر محمد روڈ سندھی اسکول گلی نمبر دو میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مسلح ملزمان علاقے میں لوٹ مار کر رہے تھے اس دوران گھر کے باہر بیٹھے پولیس اہلکار 27 سالہ عبدالمعیز ولد خورشید احمد نے ڈکیتوں کو روکنےکی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی،ملزمان کی فائرنگ سے معیز اور 6سالہ بچہ ابوبکر ولد نور محمد زخمی ہوئے،دونوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی زخمی پولیس اہلکار نے دم توڑ دیا۔پولیس کے مطابق شہید اہلکار عبدالمعیز لیاری کا رہائشی اور ایس پی سٹی کا ڈرائیور گھر کا واحد کفیل اور چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، شہید اہلکار کی نماز جنازہ جمعہ کو پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن ساؤتھ میں ادا کردی گئی۔

تازہ ترین