• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کے ساتھ بہت ناانصافی ہورہی ہے‘ ناصرشاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پری بجٹ تقریر میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کی جو تجاویز ہیں وہ بجٹ میں شامل کریں‘سندھ حکومت کے ساتھ کچھ عرصہ سے بہت نا انصافی ہورہی ہے، ۔قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ پر اپنی طویل حکمرانی کے باوجود عوامی کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سندھ اسمبلی میں پانچویں روز بھی مالی سال 21-2020کے بجٹ اخراجات پر بحث جاری رہی۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمیں وفاق سے اس سال کے اربوں روپے نہیں ملے۔ہمارے پاس جتنی اسکیمیں ہیںاس میں 85 فیصد کام ہوچکا ہے ۔میں فیصل ووڈا کا مشکور ہوں‘انہوں نے جو نا اہلی سے بچنے کےلئے استعفیٰ دیا تھا۔اس سے ایک پارٹی ایکسپوز ہوگئی‘پورے ملک میں یہ ضمنی انتخاب ہارے ہیں۔یہ مانگے تانگے کی حکومت ہے ۔وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اپنی پری بجٹ تقریر کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ اب انکی ترجیح زراعت کے شعبے پر ہے ۔اللہ زراعت اور کسانوں کے حال پر رحم کرے ۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صنعتی مزدوروں کو بھی رجسٹریشن کے مرحلے میں لایاجائیگا۔اب ٹرانسفر پوسٹنگ ٹیچرز کی مرضی سے نہیں اسکولوں کی ضرورت کے مطابق کے مطابق ہوگی۔پی ٹی آئی کا حکومت میں آنا تمام بحرانوں سے بڑاا بحران ہے۔حلیم عادل شیخ نے حکومت سندھ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے لئے کچھ نہیں کیا ہے البتہ وفاق نے جو کرنا تھا اس میں کمی نہیں کی ۔سندھ کے نوجوان تیار ہوجائیں۔نوجوانوں کو 10ارب روپے کے کاروباری قرضے دئیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کا 15جون سے سندھ میں آغاز ہورہاہے ۔گزشتہ تیرہ سال میں پیپلزپارٹی نے سندھ کو کیا دیا؟ نادرن بائی پاس سے دن دہاڑے لوگ اغوا ہورہے ہیں۔لاش اٹھانے کے لیے سندھ میں ایمبولینس نہیں ملتی ۔سندھ کے لوگوں پر ان کو رحم نہیں آتا۔سندھ میں 267ارب روپے کی بے ضابطگی رپورٹ ہوئی ہے۔تحریک انصاف کے رکن جمال صدیقی کا کہنا تھا کہ این اے 249 کا الیکشن جیتنے کے لئے کراچی واٹر بورڈ کے سرکاری فنڈز استعمال ہوئے ۔پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے کہاکہ سندھ حکومت کی نااہلی ہے کہ ٹیکس جمع کرنے میں ناکام رہی۔

تازہ ترین