• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی سندھ اخبارات کے اسٹالز بند کرانے اور ہٹانے کا سلسلہ بند کرائیں، وزیر اعلیٰ بھی مسئلہ حل کرائیں، APNS

کراچی(نیوز ڈیسک)آل پاکستان نیوز پیپرز ایسوسی ایشن (APNS) کے عہدیداران نے آئی جی پولیس سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کو ہدایت کریں کہ وہ مختلف علاقوں میں اخبارات کے اسٹالز کو بند کرنے اور ہٹانے کا سلسلہ فوری بند کرے عہدیداران نے وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر مداخلت کرکے اس مسئلہ کو حل کرائیں۔قبل ازیں اخبار فروش فیڈریشن کراچی نے اے پی این ایس کو مطلع کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں میں اخبارات کے اسٹالوں کو بند کرنا اور ہٹانا شروع کردیا ہے۔ سرمد علی صدر اور ناز آفرین سہگل لاکھانی سیکرٹری جنرل اے پی این ایس نے طویل عرصہ سے انتظامیہ کی اجازت سے قائم کردہ اخبارات کے اسٹالز کے خلاف اس مہم کی شدید مذمت کی ہے اس غیر ضروری اقدام سے اخبارات کی ترسیل کا نظام اور عوام کو اطلاعات کی فراہمی بری طرح متاثر ہوگی انہوں نے کہا کہ وبا کے خلاف جدوجہد کے دوران میڈیا نے عوام کی تعلیم اور آگاہی کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں جس کے باعث سندھ حکومت نے بھی وباء کی تیسری لہر سے نبرد آزما ہونے کیلئے جو احکامات جاری کئے ہیں ان میں میڈیا کو لازمی خدمات کے زمرے میں شمار کیا ہے اس لئے اخباری مارکیٹ اور اسٹالز کے خلاف یہ اقدام بند جائے۔

تازہ ترین