• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

UAE کی جانب سے پاکستان کو ضرورت مندوں کیلئے 48 ٹن فوڈ پیکیج فراہم

اسلام آباد (صالح ظافر) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان میں ضرورت مندوں کے لئے انسانیت اور فلاحی امداد کے طور پر 48 ٹن فوڈ پیکیج فراہم کیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے مشن عبد العزیز النیادی کے مطابق اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے ڈی ایچ ایم نے وفاقی دارالحکومت کے جی 9 علاقے میں پناہ گاہ میں جمعے کے روز وزیر اعظم کی خصوصی معاون برائے احساس پروگرام ثانیہ نشتر کو اڑتالیس ہزار کلوگرام بنیادی کھانے کی اشیاء حوالے کیں۔ اس موقع پر النیادی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کے انسان دوست اور رفاہی کردار کے تصور کو تقویت دینے کے لئے ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ضرورت مند انسانیت کی خاطر بہت سے برادر اور دوست ممالک کے لئے مستقل امداد اور ترقیاتی اقدامات کی فراہمی کا حصہ ہے۔

تازہ ترین