• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس 70، تمام سیاسی سرگرمیاں پولنگ سے 48 گھنٹے قبل ختم ہوجائے گی، ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر

کراچی (اسٹاف رپوٹر) ترجمان دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 182کے تحت ضمنی انتخاب برائے پی ایس 70 بدین ۔I میں مقابلہ کرنیوالی سیاسی جماعتوں اور اُمیدواروں سے کہا ہے کہ تمام سیاسی سرگرمیاں پولنگ سے 48گھنٹے قبل مورخہ 18 اور 19مئی 2021 کی درمیانی شب 12بجے ختم ہوجائیگی۔ مذکورہ دفعہ کی خلاف ورزی ایک غیر قانونی عمل ہوگا جو انتخابی ایکٹ 2017 کے تحت قابلِ سزا ہوگا۔ سیاسی جماعتوں اور ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے اُمیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ قانون پر عمل پیرا ہوں، تاکہ 20مئی 2021 بروز جمعرات کو انتخاب منظم اور پُرامن طریقے سے منعقد ہوسکے۔

تازہ ترین