• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک سے پاک چین تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوا، صادق سنجرانی

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاک چین دوستی کے70سال مکمل ہونے پر خصوصی پیغام میں دونوں ملکوں کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط تر ہوئے ہیں ، چین کیساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی میں اہم مقام رکھتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں چین کیساتھ دو طرفہ تعاون اوردوستی پر یکجا ہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اورگزشتہ برس پاکستان کا ایوان بالا دنیا کاپہلا پارلیمان تھا جس نے چین کی تعریف کے حوالے سے قرار داد پاس کی،پاکستان نے چین کیساتھ اظہاریکجہتی اور پاکستان کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے دو قرار دادیں بھی پاس کی ہیں، یہ امر انتہائی حوصلہ افزا ہے کہ شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے شاندار ترقی کی منازل طے کی ہیں اور انکے دور حکومت میں پاکستان اور چین کے تعلقات نے نمایاں فروغ پایا ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ سی پیک کا پہلا فیز مکمل ہو چکا ہے، سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ اس سے وابستہ تمام ممالک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،منصوبے سے نہ صرف سرمایہ کار مستفید ہونگے بلکہ خاص وعام کو فائدہ پہنچے گااور ملک میں روزگار و ترقی کا نیا باب شروع ہوگا۔
تازہ ترین