سعودی عرب کے شہر جدہ میں سگریٹ کے 1 لاکھ 7 ہزار پیکٹ اسمگل کرنے والے 2 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سعودی پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار کیئے گئے دونوں افراد سعودی عرب میں سگریٹ کے ممنوع پیکٹ اسمگل کر رہے تھے۔
ترجمان سعودی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے اقبالِ جرم کر لیا ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔