• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون شہریوں نے ہیر ڈریسرز کو گھر بلا لیا

پشاور(وقائع نگار) لاک ڈاون سے تنگ عوام نے عید کیلئے بال بنوانے اور حجامت کیلئے ہیئر ڈریسرز کو گھروں پر بلانا شروع کر دیا ہے عید سے چند روز قبل لاک ڈاون کے باعث جہاں عوام آن لائن خریداری کو ترجیح دینے لگے وہیں بال بنوانے اور حجامت کرنے کیلئے نائیوں کو گھروں پر بلانے لگے تاہم ہیئر ڈریسرز گھروں میں جا کر بال بنانے اور داڑھی بنانے کا زیادہ معاوضہ لینے لگے جو شہری خوشی خوشی دینے لگے شہر بھر میں تقریباً یہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے جسکے باعث کورونا وباء پھلنے کا امکان ہے ۔
پشاور سے مزید