• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھریوں کے وار سے ایک شخص زخمی،نشترہسپتال منتقل

ملتان (سٹاف رپورٹر) معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا گیا جسے نشتر ہسپتال لایا گیاہے بتایا گیا ہے کہ قطب پور کے علاقہ لیاقت آباد میں گڈو اور ساجد کی تلخ کلامی ہوئی گڈو نے ساجد کو چھریاں مار کر زخمی کردیا۔ساجد کے اہل خانہ کے مطابق گڈو نشئی ہے جو محلے والوں سے لڑتا رہتا ہے۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تازہ ترین