• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی باقیات نہ جلائیں، موٹر وے پولیس کی کسانوں سے اپیل

موٹر وے پولیس نے کسان حضرات سے کہا ہے کہ موٹر وے کے اطراف میں گندم کی باقیات نہ جلائیں، موٹر وے پر پھیلنے والا دھواں خطرناک حادثات کا سبب بنتا ہے۔

موٹر وے پولیس نے گندم کٹائی کے موقع پر کسانوں کی آگاہی مہم شروع کردی ہے، سیکٹر کمانڈر حشمت کمال کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے دیہات اور مساجد میں اعلانات کیے جا رہے ہیں ۔

گندم کی باقیات کے دھویں سے ڈرائیوروں کو سخت مشکلات پیش آتی ہیں، یہ دھواں خطرناک حادثات کا سبب بنتا ہے، حادثات کی روک تھام کیلئے کسان بھائی تعاون کریں۔

تازہ ترین