• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلاروس کے صدر لوکاشینکو کو اپنے قتل کا خدشہ، حکم نامے پر دستخط

منسک (جنگ نیوز )بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکاشینکو کو اپنے قتل کا خدشہ ہے اور انہوں نے ایک ایسے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت ان کی موت کے بعد صدارتی اختیارات ایک سکیورٹی کونسل کو منتقل ہو جائیں گے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اگر لوکاشینکو کسی دوسری وجہ سے بھی اپنے فرائض انجام دینے کے قابل نا رہے، تو بھی ان کے اختیارات ملکی سلامتی کونسل کو منتقل ہو جائیں گے۔ لوکاشینکو نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ بیلاروس میں اقتدار کا ڈھانچہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل قانون یہ تھا کہ اگر صدر کا انتقال ہو جائے یا وہ اپنے فرائض انجام دینے کے قابل نا رہیں، تو ان کے اختیارات کی وزیر اعظم کو منتقلی لازمی تھی۔ ایسی صورت میں وزیر اعظم کو نئے صدر کی حلف برداری تک صدارتی فرائض بھی انجام دینا ہوتے تھے۔

تازہ ترین