• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز خلاف ورزیوں پر جرمانے، باڑہ مارکیٹ سربمہر

راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے، خصوصی نامہ نگار)کورو نا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر دو لاکھ41ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاض صفدر سکندری نے کریک ڈائون کےدوران باڑہ مارکیٹ سیل کردی۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر غلام عباس ہرل نے راولپنڈی نے گرجا روڈ پر دو سنوکر کلبوں پر چھاپہ مار کر کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 27افراد کو گرفتار کر لیا۔ دونوں سنوکر کلبوں کو سر بمہر کر دیا گیا ہے۔ڈویژنل زرائع کے مطابق 88مساجد/مدارس کی چیکنگ کی گئی۔ایک کو چکوال میں نوٹس دیا گیا۔68انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اڈوں کامعا ئنہ کیا گیا۔تین گاڑیاں ضبط کی گئیں۔خلاف ورزی کے مرتکب کو15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔78بلک پلیس و پارک کا معا ئنہ کرتے ہوئے چار ہزارپانچ سو روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ شاپنگ مالز، مار کیٹس اور پلا زوں میں سے564کا معا ئنہ کیا گیا جن میں سے 189 خلاف ورزی کا مر تکب پا تے ہوئے سیل،ایک لاکھ 66 ہزارپانچ سو روپےجرمانہ عائد کیا گیا۔30میرج ہا لز اور 172ریسٹو را نٹس چیک کیے گئے ۔کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مر تکب 52ر یسٹو را نٹس سیل کئے گے۔ریسٹورانٹس کو55ہزارروپے کا جرمانہ کیا گیا ۔4تعلیمی اداروں کی بھی چیکنگ کی گئی۔18درباروں کا بھی معائنہ کیا گیا۔ دریں اثناء وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اتوار کو شہر کے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کے مرتکب 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ،22 دکانیں سیل کر دی گئی جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر 76700 روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔عوامی شکایات پر سیکرٹری آئی ٹی اے نے پبلک ٹرانسپورٹ اور بس اسٹینڈز کا معائنہ کیا تاکہ کوویڈ 19 ایس او پیز، اوور چارجنگ، اوور لوڈنگ، روٹ کی تکمیل اور روٹ پرمٹ وغیرہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس سلسلے میں خلاف ورزیوں پر5 گاڑیوں کے چالان کیے گئےجبکہ 22گاڑیوں کو بند کیا گیا۔
تازہ ترین