• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کے قاتلوں سے راضی نامہ کی پاداش میں باپ اور بھائی قتل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بیٹے کے قاتلوں سے راضی نامہ کرنے کی پاداش میں باپ اور اسکے بھائی کو قتل کر دیا گیا۔ تھانہ شمس کالونی پولیس نے مقتول کی بیوی شاہین بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ مقتول کی بیوی کے مطابق چوہدری یاسر نے اسکے شوہر اور دیور کو مخالف گروپ نمبردار جہانگیر گروپ سے صلح کرنے پر قتل کیا۔ یاد رہے دونوں گروپوں کے درمیان سخت دشمنی چلتی آ رہی ہے اور ڈیڑھ سال قبل راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں ہونیوالے جھگڑے میں نمبردار جمیل گروپ کے3 بندے جبکہ چوہدری یاسر گروپ کا ایک بندہ جاں بحق ہو گیا تھا۔ مقتول کی بیوہ نے پولیس کو بتایا کہ میں گلاب نگر اسلام آباد نزد سائیں مرچو دربار کی رہائشی ہوں میرا خاوند اشتیاق چوہدری یاسر کا ڈرائیور تھا، میرا جوان بیٹا غلام حسن ایک دو سال قبل چوہدری یاسر گروپ کی لڑائی میں ڈھوک کالا خان میں قتل ہو گیا تھا۔ آج رات ایک بجے میرے خاوند کو چوہدری یاسر نے فون کر کے اپنے دربار پر بلایا‘ کچھ دیر بعد خاوند نے مجھے فون کر کے کہا کہ یاسر، ماجا، شہباز نے مجھے زبردستی روک کر رکھا ہوا ہے اور مجھے مار دیں گے جس پر میں اپنے بیٹے دیور اور نند کے ساتھ ڈھیرے کی طرف بھاگے۔ دربار کے عقبی گیٹ کے باہر چوہدری یاسر با مسلح، ماجا اور شہباز بامسلح میرے شوہر پر تشدد کر رہے تھے، ہمارے شوہر کرنے پر چوہدری یاسر نے میرے شوہر پر سیدھا فائر کیا اور ماجا نے میرے دیور آفتاب پر سیدھے فائر کئے جس سے وہ زخمی ہو کر گر گئے۔ ہسپتال میں میرے دیور اور شوہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ ادہر تھانہ ترنول کے علاقے ترنول میں 39سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا۔ رازق خان نے ترنول پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے بھائی جاوید جس کی عمر 39سال ہے کو اسکے ہوٹل کے ملحقہ کمرے میں فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
تازہ ترین