• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی، معاشرتی اور عوامی استحصال کا خاتمہ کرینگے،فائق شاہ

پشاور(وقائع نگار) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ امن ترقی پارٹی نوجوانوں کو آگے لاکر ملک سے معاشی، معاشرتی اور عوامی استحصال کا خاتمہ کرے گی، نوجوان تبدیلی کا بڑا ذریعہ اور وسیلہ ہیں، حقیقی جمہوریت ہماری منزل ہے، چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نوجوانوں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں، حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو بے نقاب کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سہیل ملک، منصور چوہان، اویس خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔سیاسی اور معاشرتی شعور کے ہی اصل جمہوریت قائم ہوگی، بلوچستان کے نوجوان، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نوجوان پاکستان کو ترقی یافتہ اور سپر پاور دیکھنا چاہتے ہیں، مگر سیاسی مافیا اس کے برعکس قانون، آئین اور جمہوریت کو اپنا غلام بنا کر استعمال کر رہی ہے، نظام اور قانون جو تباہ کر دیا گیا، کسی کو انصاف کی توقع نہیں رہی، نوجوان آگے آئیں گے سیاست اور قانون سازی میں اپنا کردار ادا کریں گے تو ملک اصل راستے پر گامزن ہو گا، امن ترقی پارٹی اسی نظریے کے تحت جدوجہد کر رہی ہے۔
تازہ ترین