• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی سے اگر ماں نکال دیں تو پیچھے کچھ بھی نہیں بچتا، حسن علی

قومی کرکٹر، فاسٹ بالر حسن علی کی جانب سے اپنی والدہ کے ساتھ اظہار محبت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

حسن علی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کافی متحرک نظر آ تے ہیں اور آئے دن خود اور فیملی سے متعلق نئی معلومات شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں اُن کے پرستاروں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے ۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر لاکھوں کی تعداد میں فالوورز رکھنے والے حسن علی کی جانب سے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔


حسن علی کا تصویر کے کیپشن میں اپنی والدہ سے بے مثال محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ’زندگی میں سے اگر ماں کو نکال دیں تو پیچھے کچھ بھی نہیں بچتا ہے۔‘

حسن علی نے اپنی پوسٹ میں اپنی والدہ اور اہلیہ سمیت دنیا بھر کی دیگر ماؤں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اُن کا اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں کہنا ہے کہ ’آپ سب کو ماؤں کا عالمی دن بہت مبارک ہو، آپ سب کے لیے بہت سارا پیار اور دعائیں۔‘

تازہ ترین