• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ماں بہت نرم دل اور ایک زبردست انسان ہیں۔

اداکار احد رضا میر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ اور چھوٹے بھائی عدنان رضا میر کے ہمراہ اپنی ایک یادگار تصویر شئیر کی ہے۔

احد رضا میر نے یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بہت زبردست اور نرم دل خاتون کو مدرز ڈے مبارک ہو۔‘

احد نے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہماری پرورش اور دیکھ بھال کرنے اور سب سے اہم بات، ہم سے پیار کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔‘


اداکار نے اپنی زندگی میں والدہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے خیال سے آپ کی کبھی کبھار کی ڈانٹ میرے لیے مددگار ثابت ہوئی، میں آج جہاں بھی ہوں آپ ہی کے سبب ہوں۔‘

احد نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ماں میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔‘

احد رضامیر نے اپنے ماضی کی خوبصورت یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنی اس یادگار تصویر کے بارے میں مضحکہ خیز حقیقت بتاتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ تصویر ہماری چڑیا گھر کی پہلی سیر کی ہے، اور عدنان سارا وقت روتا رہا تھا۔‘

تازہ ترین