• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت کی خدمت کرنا سب سے بڑی خوشی ہے، کترینہ کیف

بالی ووڈ کی ہر دلعزیز اور خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ کو اس خاص دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنا سب سے بڑی خوشی ہے اور یہی میری ماں کی مسکراہٹ کی وجہ ہے۔

اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ سوزین کے ہمراہ اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔


بالی ووڈ باربی ڈول نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں اکثر حیران رہتی تھی کہ میری ماں ہمیشہ کیسے مسکراتی ہیں۔‘

کترینہ نے اپنی والدہ کی مسکراہٹ کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ اب وہ سمجھ گئی ہیں کہ ان کی والدہ نے  اپنی زندگی کو دوسروں کی خدمت کے لیے وقف کردیا ہے اور یہی سب سے بڑی خوشی ہے۔‘

اداکارہ نے سیاسی رہنما دلائی لاما کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اگر آپ اندرونی سکون کی تلاش میں ہیں تو دوسروں کی مدد کریں۔‘

کترینہ کیف نے والدہ کو ماؤں کے عالمی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مدرزڈے مبارک ہو موم۔‘

تازہ ترین