• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ میں ابتدائی دو سال بہترین رہے، اننیا پانڈے

بھارتی ادکارہ اننیا پانڈے نے بالی ووڈ میں اپنی انٹری کے ابتدائی دو سالوں کو بہترین قرار دے دیا۔ 

خیال رہے کہ ’اسٹوڈینٹ آف دی ایئر-2‘ سے اپنا ڈیبیو کرنے والی اننیا پانڈے کو انڈسٹری میں دو سال مکمل ہوگئے ہیں۔ 

اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اننیا کا کہنا تھا کہ ان کا بالی ووڈ میں اب تک ان دو سالوں کا سفر بہت بہترین رہا ہے۔ 


انھوں نے کہا کہ وہ اس وقت اپنے خوابوں کو جی رہی ہیں اور یہ دیکھ کر بہت خوش بھی ہیں۔ 

اننیا نے کہا کہ یہ آج اس مقام پر اپنے ارد گرد موجود لوگوں کے پیار، نصیحت اور حوصلے کے بغیر نہیں پہنچ سکتی تھی۔ 

اداکار نے دائریکٹرز، ٹیکنیشنز، ڈی او پیز اور اپنے ساتھ کام کرنے والے اسٹارز کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے آپ تمام لوگوں سے کچھ نہ کچھ سیکھا ہے۔ 

تازہ ترین