• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سرمایہ دارانہ جمہوریت ہے،الطاف شاہد

برمنگھم ( پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام آدمی کاکوئی پرسان حال نہیں۔مافیاز کے ہاتھ قانون سے بھی زیادہ دراز ہیں،ان کااحتساب نہیں ہوسکتا،سرمایہ دارانہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے قومی معیشت مضبوط ہوگی اورنہ عام آدمی کامعیارزندگی بلندہوگا،پی ایس پی کی قیادت نے عوام کے حق حکمرانی اوران کے حقوق کی نگہبانی کابیڑاا ٹھایا ہے۔جہاں بدعنوانی کاراج اوراقرباءپروری کارواج ہووہاں بدامنی اورمہنگائی کابھوت بے قابوہوجاتا ہے۔موروثی سیاست اورجمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتی،عوام موروثی سیاست کاتابوت دریا بردکردیں کیونکہ مٹھی بھراشرافیہ انہیں اپناغلام سمجھتی ہے۔چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ عوام ایڑیاں رگڑ کرمرنے کی بجائے اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے سروں پرکفن باندھ کر اٹھ کھڑے ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسلسل ظلم سہنا اورعلم بغاوت بلندنہ کرنا بزدلی اورمنافقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہمیں جابرسلطان کے سامنے کلمہ حق بلندکرنے کادرس دیا،ہمارے قائد سیّدمصطفی کمال کانڈر انداز قابل تقلید ہے ۔آج پاکستان میں دوردورتک بنیادی حقوق کانام ونشان نہیں ہے، آج بھی عوام کواستحصال کاسامنا ہے ،اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ،نیب زدگان باری باری آزاد ہورہے ہیں توپھر ہمارے ملک کے وسائل کی چوری میں کون ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں عوامی مسائل اورحقوق پر خاموش ہیں ،ہوشربا مہنگائی نے معاشرتی اقدارکوبر بادکردیاہے ،اب لوگ مہمان کورحمت نہیں زحمت سمجھتے ہیں۔
تازہ ترین