• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی درجہ حرارت سے ایشیائی پہاڑوں پر سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا

برن ( نیوز ڈیسک ) سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ برف کے ذخائر تیزی سے پگھلنے کے باعث ایشیائی پہاڑوں پر سیلاب کا خطرہ 3گنا بڑھ چکا ہے۔ تبت، ہمالیہ اورقراقرم کے بعض علاقوں میں گلیشیر بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ قطبِ جنوبی و شمالی کے بعد سب سے زیادہ برف اسی علاقے میں موجود ہے۔ چینی اور سوئس ماہرین نے خبردار کیا کہ عالمی تپش کی وجہ سے گلیشیر پھٹ پڑیں گے اور ان سے پانی کے اخراج میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔ اس طرح آیندہ چند دہائیوں میں ان علاقوں کے پہاڑوں پر سیلابی کیفیت میں 3گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین نے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات اور مضبوط انفرااسٹرکچر پر زور دیا ہے۔
تازہ ترین