• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہبرنیئن نے اسکاٹش فٹبال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

ایڈنبرا ( نیوزڈیسک)ہبرنیئن نے اسکاٹش فٹ بال کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ فاتح ٹیم نے سیمی فائنل میں ڈنڈی یونائیٹڈ کو شکست دی۔ اسکاٹش کپ کے 136ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ اسکاٹ لینڈ میں جاری ہیں۔ ہمپڈین پارک میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ہبرنیئن نے ڈنڈی یونائیٹڈ کو2-0 سے مات دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کیون نسبٹ اور کرسٹین ڈوئج نے ایک، ایک گول کیا۔
تازہ ترین