• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنز کرنا ضروری تھا،ڈبل سنچری سے اعتماد میں اضافہ ہوا، عابد علی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہرارے کے دوسرے ٹیسٹ میں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے عابد علی کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف رنز کرنا بہت ضروری تھا ، این ایچ پی سی میں محمد یوسف کے ساتھ کام کیا اور یہاں ٹیم کے ساتھ رہ کر کام کیا اس اننگز سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ مصباح الحق اور یونس خان نے بڑا سپورٹ کیا ،یونس خان نے مجھے کہا کہ یہاں میں ڈبل سنچری بنائی ہوئی ہے میں نے جواب میں کہا کہ لمبی اننگز کھیلوں گا۔ پیر کو میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا میری کوشش یہی تھی کہ آخر تک کھیلنا ہے چھوٹی پارٹنر شپ اچھی ثابت ہوئیں ۔ ڈبل سنچری میرے اور فیملی کے لیے اہم ہے۔ مین آف دی سیریز فاسٹ بولرحسن علی کا کہنا ہے کہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔پلان کے مطابق بولنگ کی اور وکٹیں حاصل کی۔کپتان بابر اعظم نے زمبابوے خلاف سیریز کو ٹیم کیلئے اچھا قرار دیا ہے۔

تازہ ترین