ممبئی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی نے اعتراف کیا ہے کہ رواں برس بھارت میں آئی پی ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔ یہ بیرون ملک کھیلی جائے گی البتہ اس کیلئے ونڈو تلاش کرنا مشکل ہوگا۔ خیال رہے کہ انگلش کاوئنٹیز نے آئی پی ایل کی میزبانی کی پیشکش کی جس پر بھارتی بورڈ نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ دریں اثنا گنگولی نے بھارتی ٹیم کے رواں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی پر مشکل سیریز کیلئے سری لنکا کے دورے کا عندیہ دیا ہے۔ سیریز کی تاریخ ابھی تک واضح نہیں ہے۔