• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی بی کی مسلسل چھ سیریز جیتنے پر کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے تاہم اب بھی کئی شعبوں میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، 2023 تک تمام طرز کی کرکٹ میں ٹاپ تھری پوزیشن کے حصول کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے۔ پیر کو سیریز جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران مسلسل چھ سیریز جیتنا ایک بڑی کامیابی ہے۔ دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوےکامیابی سے مکمل کرنے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اورکوویڈ 19 کی پابندیوں کے باعث کٹھن حالات کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کا شکریہ اداکرنا چاہتے ہیں۔کرکٹ کا ایک سیزن تو مکمل ہوگیا دوسرے کا آغازجلد ہونے جارہا ہے، امید ہے ٹیم اپنی غلطیوں پر قابو پاکر مزید بہتر کھیل پیش کرے گی۔ پاکستان کی اگلی اسائنمنٹ انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے (تینوں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں) اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں، جس کے بعد قومی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز پر روانہ ہوجائے گی۔

تازہ ترین