• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداحوں نے ہانیہ عامر کو اوور ایکٹنگ کی دکان قرار دے دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر اپنا نیا وی لاگ شیئر کرنے کے بعد ایک بارپھر مداحوں کی تنقید کا شکار ہوگئیں۔حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو بلاگ شیئر کیا گیا، ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ناک جبکہ ان کے دوست کو کان چھدوانے کے لیے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ناک چھدوانے کے دوران تکلیف کی شدت سے اداکارہ رو بھی پڑیں جبکہ ان کے مرد دوست ہنستے ہوئے کان چھدواتے نظر آئے تاہم مداحوں کو ہانیہ عامر کی نئی ایکٹیویٹی نہ بھائی۔ایک صارف نے اداکارہ کی تکلیف پر شدید رد عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ اب اتنی بھی تکلیف نہیں ہوتی، بس لگتا ہے جیسے ذرا سی سوئی چبھی ہو۔ثمرا نامی صارف نے لکھا کہ ہانیہ نے سارے کام لاک ڈاؤن میں ہی کرنے ہیں۔زوبیا نامی صارف نے ہانیہ کو اوور ایکٹنگ کی دکان قرار دے دیا جبکہ ایک صارف نے اداکارہ کے ناک چھدوانے کے طریقے کو ہی غلط قرار دیا اور لکھا کہ اچھے طریقے مثلاًپستول سے کروانی چاہیے۔ مریم نامی صارف نے لکھا کہ درد ہوتا ہے کہ لیکن اتنا بھی نہیں۔

تازہ ترین