• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور شمالی یورپ ممالک کے تجارتی حجم میں 12فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اورشمالی یورپ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.60 فیصداضافہ ہواہے، مالی سال کے دوران خطہ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 15.82 فیصد اضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 9.62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں شمالی یورپ کے ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے، سویڈن، برطانیہ اورخطہ کے دیگرممالک کوپاکستان برآمدات کاحجم 1.989 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.82 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں شمالی یورپ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.717 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا۔مارچ2021 میں خطہ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 255.73 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا،گزشتہ سال مارچ میں خطہ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 189.57 ملین ڈالررہاتھا۔

تازہ ترین