حیدرآباد(اے پی پی)حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ کی ہدایت پر مجلس عاملہ کے رکن اور ہینڈی کرافٹ سب کمیٹی کے چیئر مین شوکت سومر و نے بتایا کہ کویڈ 19کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے دستکاری ، سلائی ، چوڑی سازی اور مہندی کی ہنر مند خواتین کو کاروبا ر میں شدید مشکلات کا سامنا اور مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ہینڈی کرافٹ سب کمیٹی نے ہنر مند خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے عید الفطر کے بعد ” ہنر مند ایکسپو “ ضلعی انتظامیہ اور کاروبا ری ایس او پیز کے تحت منعقد کرانے کا منصوبہ بنایاہے ۔