• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سعودی عرب کے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی رہائی کے لیے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد پاکستانی قیدیوں کے رہائی کے عمل میں تیزی آئے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی قیادت نے پاکستانی شہریوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔زلفی بخاری نے اس عمل میں مدد پر وزیر اعظم عمران خان،.وزارت خارجہ. وزارت انسانی حقوق اور جسٹس پراجیکٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تازہ ترین