• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی دہشتگردی کو روکنے کیلئے اقوام عالم متحرک ہوں، اسلامی ممالک

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی، جنگ نیوز) ترکی، ایران اور مصر نے مقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کی جارحیت اور غزہ پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے فلسطینی رہنمائوں کو فون کرکے اسرائیلی دہشتگردی کو روکنے کیلئے اقوام عالم کو متحرک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس اور حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کو فون کرکے اسرائیلی اقدامات کی مذمت اور اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی عوام کی زمین چوری کرکے نسلی عصبیت پر مبنی حکومت قائم کی۔ انہوں نے مسجد الاقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر اسرائیلی پولیس کی فائرنگ کی بھی مذمت کی۔ مصری وزارت خارجہ نے مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی نئی دراندازی کی شدید مذمت کی ہے، مصری وزارت خارجہ نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے اسرائیلی اقدامات پر احتجاج بھی کیا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کے روز بیت المقدس کی صورتحال پر ایک ہنگامی اجلاس بھی منعقد کیا تاہم کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین